خوراک اور خوراک کےوسائل


خوراک ہر جاندار کے لیے ضروری ہے خواہ وہ انسان ہو جانور ہو پودا ہو یا اور کوئی جاندار

خوراک کیا ہے؟

خوراک ایک غذائی مادہ ہے جو زندہ جاندار کھا یا پی سکتا ہے یہ انسانی جسم کے لئے توانائی اور غذائیت فراہم کرنے کا کام کرتی ہے جس سے انسانی جسم کےمختلف کام عمل پیرا ہوتے ہیں جیسے کہ انسان کا بڑھنا صحتیاب ہونا. خوراک ٹھوس (پھل، سبزی وغیرہ) یا مائع (پانی، رس، دودھ شیک وغیرہ) ہوسکتی ہے 

خوراک حاصل کرنے کے بہت سے زریعے ہیں لیکن کھانے  کے وسائل کا صحیح ڈھانچہ سمجھنا اور جاننا صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے.

یہاں ہم انسان کے لئے لازمی خوراک اور کھانے کے وسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

خوراک کےوسائل

انسان کے استعمال میں آنے والی بنیادی خوراک کے ذرائع یہ ہیں۔

     پھول پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک –

پھل – یہ ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں جیسے کے سیب، انگور، انار، وغیرہ۔

اناج – گھاس کی کاشت سے حاصل ہونے والے ذرائع جیسا کہ جو، رائی، جوار، و

سبزیاں – کھانے کے قابل پودے یا پودوں کے حصے سے حاصل ہونے والی غذا جیسے کہ مٹر، لوکی، پیاز، آلو، وغیرہ۔

 دا لیں – فصلوں سے حاصل ہونے والے خوش بیج جیسے کے چنے کی دال۔ مونگ کی دال، چنے، وغیرہ۔

جڑی بوٹیاں – پودوں کے پتے چوں کہ کھائے جاسکتے ہیں جیسا کہ بغ تدرت، ایلوہ، وغیرہ۔

مصالحے – غیر پتوں والے حصے جیسے کہ لونگ، کالی مرچ، ادرک، ہلدی، وغیرہ۔

تیل – بیجوں کو کو چلنے سے  نکالا جاتا ہے جیسے سورج مکھی، سویا بین، کینولا، وغیرہ۔

 جانوروں سے حاصل ہونے والی خوراک

جانوروں کے گوشت یا اندرونی اعضاء سے جو خوراک حاصل کی جاتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے

ریڈ گوشت – بیف، مٹن، وغیرہ۔

وائٹ گوشت –  مرغی، مچھلی، جھینگا، وغیرہ۔

اعزا کا گوشت – دل،گردے،  مغز، وغیرہ۔

جانوروں کی زندگی میں پیدا کی جانے والی دیگر غذائی مندرجہ ذیل ہیں

دودھ کی بنی اشیا دہی پنیر وغیرہ 

،انڈے

 شہد، وغیرہ۔

پروسیسرڈ فوڈ بمقابلہ خام فوڈ

کھانے کو کچا یا کسی عمل سے گزارنے کے بعد دونوں ہی طرح سے کھایا جاسکتا ہے کچے کھانے میں سلاد وغیرہ شامل ہیں اور کسی عمل سے گزرے ہوئے کھانے سے مراد پکا ہوایا کسی طریقے سے دوسری خوراک کے ذرائع کو ملا کر عمل میں لایا ہوا کھانا ہے جیسے کہ روٹی، سالن،تلا ہوا کھانا ملک شیک وغیرہ۔

کسی عمل سے گزرا ہوا کھانا پھول پودوں اور جانوروں دونوں سے حاصل ہونے والی غذا کا مجموعہ بھی ہوسکتا ہے 

جیسے کیلے کا ملک شیک اس میں کیلا پودوں سے حاصل کی جانے والی غذا ہے جبکہ دودھ جانوروں سے حاصل کی جانے والی غذا ہے

Sharing is Caring ....
Facebooktwitterpinterestlinkedintumblrmail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

close

Copy and paste this code to display the image on your site